ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Wed, 23 Nov 2016 12:28:00    S.O. News Service

ٹوکیو ،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے فوکوشیما میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور علاقے سے آبادی کا انخلا جاری ہے۔امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3ء 7تھی۔ زلزلے کا مرکز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 250کلومیٹر شمال مشرق میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے کے باعث جنم لینے والے سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر جاپان کے سرکاری ٹی وی 'این ایچ کے' نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔جہاں زلزلہ آیا ہے یہ وہی علاقہ ہے جہاں مارچ 2011ء میں آنے والے ریکارڈ 9شدت کے زلزلے اور سونامی کے باعث ایک جوہری بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔اس حادثے کے نتیجے میں جوہری بجلی گھر سے کئی ماہ تک تابکاری کا اخراج ہوتا رہا تھا۔اس حادثے کو چرنوبیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا جوہری حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔جاپان زلزلوں کی فالٹ لائن پر واقع ہے اور دنیا میں ہر سال آنے والے چھ سے زائد شدت کے زلزلوں میں سے 20فی صد جاپان میں آتے ہیں۔


Share: